شہریوں سے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،قیمتی موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں رفیق سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹائون میں صابر سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں منیر سے 1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،جنوبی چھائونی میں عاقل سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں وقاص سے 1 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون،شالیمار میں گلریز سے 1 لاکھ 25روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون شفیق آباد اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔