لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے۔48 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 16 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 97 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 31 ریکارڈ یافتہ، 34 عادی مجرمان کو حراست میں لیا۔مختلف زیر سماعت مقدمات میں 16 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔