اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پی ٹی اے نے ملک بھر کے 17 شہروں اور 2 شاہراہوں پر جولائی تا ستمبر کوالٹی آف سروس سروے کیا تاکہ سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ مجموعی طور پر آپریٹروں کی ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ رفتار کے معیار پر بہتر کارکردگی سامنے آئی۔