ایف ڈبلیو اوکی الیکٹرک ڈپو برقت مکمل کرنیکی یقین دہانی

لاہور (کرائم رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان کی ایف ڈبلیو او حکام سے ملاقات،الیکٹرک بس ڈپو کی تعمیر میں تاخیر پر ہنگامی اقدامات پر زور دیا گیا۔کوثر خان نے کہا پنجاب میں الیکٹرک ڈپو کی تعمیر فوری مکمل کی جائے،ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔ایف ڈبلیو او نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرا دی۔کوثر خان کا کہنا تھا کہ لاہور کا پہلا ماڈرن الیکٹرک بس ڈپو شہری سہولیات میں انقلاب لائے گاجبکہ گرین ٹرانسپورٹ وڑن عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔الیکٹرک ڈپو وزیر اعلیٰ کے ماحولیاتی ایجنڈے پر بڑی پیشرفت ہے