نواز شریف آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس روانہ ہوں گے

نواز شریف آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس روانہ ہوں گے

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آج بیلا روس روانہ ہوں گے۔

 انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ نواز شریف وزیرِ اعظم شہبازشریف کے ہمراہ بیلا روس کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی بیلا روس کے دورے میں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔