سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
روانگی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں ایون فیلڈ فلیٹس سے رخصت کیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی پاکستان واپسی کے سفر میں ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس سے روانگی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں الوداع کہا۔