وکٹوریہ(آئی این پی )آسٹریلوی عدالت نے سوڈانی نژاد آسٹریلوی شہری کو اپنی بیوی سوڈان میں پاسپورٹ کے بغیر چھوڑنے پر چار سال قید کی سزا سنا دی۔وکٹویہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس میں 52سالہ محمد احمد کو ایگزٹ سمگلنگ کے مجرم قرار پایا گیا۔تین مہینے کے بعد محمد احمد نے بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ میلبورن سے سوڈان کا سفر کیا اور اپنی بیوی کا پاسپورٹ اور شناختی دستاویز چوری کرکے بچوں کے ہمراہ میلبورن واپس آگیا۔اس سے قبل ہی محمد احمد نے خفیہ طور پر اہلیہ کے ویزے کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی نے بچوں پر تشدد کیا۔