بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پروکیل کو تیاری کی مہلت

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے  بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل پروکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ملک میں گھریلو ناچاقی کے 90 فیصد مقدمات تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ بعض اوقات فیملی دباؤ یا معاشرتی روایات کی وجہ سے معاملات رپورٹ نہیں کیے جاتے۔جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیتے  ہوئے کہا کہ جب کوئی جیل چلا جائے تو پھر اس کی کون سنتا ہے؟ بڑے بڑے بندے جیل سے شکایات کر رہے ہیں، اب جب کسی بڑے کی نہیں سنی جا رہی تو اس کی کس نے سننی ہے؟انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں ۔کیس کی سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس شکیل احمد بھی شامل تھے۔