عمران خان نے ملاقاتوں میں رکاوٹ پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے: سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد ( آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملاقاتوں میں رکاوٹ پر پارٹی رہنمائوں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ،عمران خان نے اعظم سواتی کے بیان کی تصدیق کی ہے انکا کہناتھا قومی مفاد میں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں، عمران خان کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے  ہدایت دی ہے کہ یہ ملاقات والے معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں۔