لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری نذیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس صورتحال میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔ر ہائیکورٹ نے معاملے پر درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔