سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیس کی سماعت آج پیر  20جولائی کو ہوگی اور جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ  سماعت کرے گا۔مشعل یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے ملاقاتوں کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا