سوا کروڑ کاچیک بائونس کیس، ملزم کی ضمانت منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے چیک بائونس کیس میں درخواست ضمانت میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم محمد فاروق کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ ملزم کے بہنوئی کا بھائی ہے۔مدعی مقدمہ تصدق حسین نے 2016 میں ایک کروڑ پچیس لاکھ قرض لیا، درخواست گزار ملزم نے 2016 میں ضمانتی چیک دئیے جو اسی سال بائونس ہو گئے،دس سال بعد 24 مئی 2026 میں تھانہ عطا شہید سرگودھا میں مقدمہ درج کرا یا گیا۔