1کروڑ 70لاکھ روپے کے بائونس چیک کیس کی سماعت ملتوی

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ 70لاکھ روپے کے بائونس چیک کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر ایس ایچ او کو فریقین کا موقف سن کر 18اگست کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملزم سکندر حیات کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک عمر طاہر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ، ملزم، تفتیشی افسر اور متعلقہ ایس ایچ او بھی عدالت میں موجود تھے۔دوران سماعت عدالت نے فریقین کے موقف اور مقدمے کی تفتیش سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔