6کروڑ کاچیک ڈس آنر کیس،ملزم کی ضمانت منظور

لاہور ( خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس جواد ظفر نے 6کروڑ 8 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نیملزم ظہور حسین کو 25 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانیکا حکم دیدیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم کیخلاف 6کروڑ 8 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کیا گیا، ملزم پر تاخیر سے درج مقدمے میں لگے الزامات پر تحفظات سامنے آئے، ملزم اس سے قبل کسی کیس میں سزا یافتہ نہیں، تمام ڈاکیومنٹری شہادت پہلے ہی پولیس کے پاس ہے، مدعی مقدمہ ملزم کے عدم تعاون پر ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے، ملزم کیخلاف دوسرے کیس درج ہونے پر اسے ضمانت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔