ڈی پی او کا وائرل ویڈیو پر نوٹس،تھانہ راوی کا اے ایس آئی معطل

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سوشل میڈیا پر تھانہ راوی میں تعینات اے ایس آئی محمد شفیق کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر معطل کر دیا۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد شفیق ویڈیو میں غیر نمونہ پولیس یونیفارم پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد شفیق کو چارج شیٹ جاری کر کے محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی لیگل-I کو معاملے کی مکمل محکمانہ انکوائری کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پولیس اہلکار کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔