ساندہ میں وسیم اور ریاست، مصری شاہ میں روہیت مسیح مارا گیاباٹاپور میں صابر ہلاک، نشتر کالونی میں بچی سے زیادتی کا ملزم زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقوں مصری شاہ ،باٹا پور اور ساندہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 4ملزم ہلاک ہوگئیجبکہ نشتر کالونی میں چوتھیمقابلے کے دوران بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پستول نکالتے گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔سی سی ڈی ترجمان کے مطابق پہلا مقابلہ ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 4 کے قریب ہوا، جہاں مقابلے کے دوران دو ملزم وسیم اور ریاست مارے گئے۔ دوسرا مقابلہ مصری شاہ کے علاقے میں ہوا جہاں سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم روہیت مسیح ہلاک ہوگیا۔تیسرا مقابلہ باٹا پور کے علاقے میں ہوا جہاں سی سی ڈی نے ملزم صابر کی گرفتاری کیلئے اکھاڑا پل پر چھاپہ مارا۔ ترجمان کے مطابق اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم صابر ہلاک ہو گیا۔ادھر نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران غالب مارکیٹ میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم زخمی ہو گیا ،حکام کے مطابق زیادتی کیس کا ملزم شلوار سے پستول نکالتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے چاروں ہلاک ملزموں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی۔