مبینہ مقابلے ، 3 بھائیوں سمیت 4ملزم ہلاک

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں 3بھائی مدثر، سلیم اور اخلاق مارے گئے ،سمندری میں عامر مارا گیا 
فیصل آباد،جڑانوالہ ،سمندری(خصوصی رپورٹ )فیصل آباد کے 2مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 حقیقی بھائیوں سمیت 4خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کیعلاقے میں ڈکیتی کے بعدملزم فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع پر ایس ایچ او احمد عمار نے ایلیٹ فورس اور ڈولفن ٹیم کے ہمراہ بروقت ناکہ بندی کے بعد ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا جس پر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی تو پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں 3خطرناک اشتہاری ڈاکو مدثر، سلیم اور اخلاق مارے گئے جبکہ ان کے 4ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک تینوں ڈاکو حقیقی بھائی تھے۔ ادھر سمندری میں تھانہ سٹی کے علاقہ میں سی سی ڈی صدر ڈویڑن کی ٹیم پر بائی پاس470گ ب کے قریب 5 افراد نے فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں ایک ملزم عامر علی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، ہلاک ملزم بدنام زمانہ ڈکیت تھا جوپولیس کو راہزنی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ،پولیس نیدونوں واقعات میں فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔