پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں میں غم و غصہ بڑھ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں میں غم و غصہ بڑھ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پٹرول مہنگا ہونے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے براہِ راست اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سفری اخراجات پر پڑتے ہیں، جس سے عام آدمی کے لیے روزمرہ زندگی مزید مشکل ہوجاتی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔