پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں کا غصہ بھڑک اٹھا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں کا غصہ بھڑک اٹھا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر شہریوں کا غصہ بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی نہ تو قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور نہ ہی اضافہ کیا گیا۔ اس فیصلے پر شہریوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہونے کی وجہ سے خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے زیادہ نرخ کی وجہ سے نہ صرف ان کی روزانہ کی کمائی پر اثر پڑ رہا ہے بلکہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں۔یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی تبدیلی کے بغیر کیا گیا، جس پر عوام کی جانب سے مزید احتجاج اور تنقید متوقع ہے۔