پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سفری اخراجات پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔