پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جس کا سب سے زیادہ بوجھ عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے سے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مزید دشوار ہو جائے گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔