کاہنہ پولیس نے گجومتہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حمزہ کو مشکوک جان کر روکا گیا اور تلاشی کے دوران اس کے زیر استعمال کیری ڈبے سے 300 پتنگیں اور 30 کیمیکل ڈور کی گوٹیں برآمد ہوئیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او فہیم امداد کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پتنگ فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔