پی ٹی آئی نے الیکشن بائیکاٹ کر کے سیاسی اور جمہوری عمل سے راہ فرار اختیار کی: رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی نے الیکشن بائیکاٹ کر کے سیاسی اور جمہوری عمل سے راہ فرار اختیار کی: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری عمل کا بائیکاٹ کر کے الیکشن سے گریز کیا۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے ابتدا میں اپنے کاغذات داخل کیے اور پڑتال کا عمل مکمل کیا، مگر ہائیکورٹ میں ناکامی کے بعد بائیکاٹ کا راستہ اختیار کیا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، اور کچھ ممبران نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم انہوں نے انہیں منع کیا۔

انہوں نے کیبنٹ کے کام اور ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا کہ ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے، اور وہ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو دیانت داری سے انجام دیں گے۔