رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر عمران خان خوش، بانی پی ٹی آئی کی مسکراہٹ

رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر عمران خان خوش، بانی پی ٹی آئی کی مسکراہٹ

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مسکراہٹ کا سبب بن کر ایک دلچسپ منظر پیش کیا۔

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ اس وقت آئی جب انہوں نے رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سنی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے اور ان کی کوئی بات مس نہیں ہونی چاہیے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن حقیقت میں پی ٹی آئی 8 فروری سے کسی کے قبضے میں نہیں ہے، بلکہ بانی پی ٹی آئی جیل سے اس کو چلا رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کو جلد ہی جیل سے باہر نکالیں گے۔