ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا ہے کہ حالیہ شدید سیلاب کے باعث صوبے بھر میں 4300 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر 42 لاکھ 1 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب میں پھنسے 21 لاکھ 63 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔نبیل جاوید نے مزید کہا کہ مویشیوں کے علاج کے لیے 431 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور 15 لاکھ 79 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔صوبائی ریلیف کمشنر نے بتایا کہ دریائے ستلج پر موجود بھارتی بھاکڑا ڈیم 90 فیصد، پونگ ڈیم 99 فیصد اور تھین ڈیم 97 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں صوبے میں 60 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔