ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق، سیلاب سے 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 39 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 415 ریلیف کیمپس اور 466 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے۔ مویشیوں کے لیے 398 ویٹرنری کیمپس بھی فعال کیے گئے، اور 13 لاکھ 42 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ڈیمز کی صورتحال:
منگلا ڈیم: 87 فیصد بھر گیا
تربیلا ڈیم: 100 فیصد بھر گیا
ستلج پر بھارتی بھاکڑا ڈیم: 84 فیصد
پونگ ڈیم: 98 فیصد
تھین ڈیم: 92 فیصد
ریلیف کمشنر پنجاب، نبیل جاوید کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کی تلافی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔