لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری شہریوں کی مدد کو ترجیح دیتے ھوئے ٹریفک پولیس لاھور ہر دم تیار ھے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاھور کا بارش کے دوران ٹریفک پولیس کو شہریوں کی مدد کیلئے ہر لمحہ تیار رہنے کا حکم دیا سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید کی ٹریفک وارڈنز اور شہریوں کو الیکٹرک تنصیبات، پولز وغیرہ سے دور رہنے کی ہدایت دی سی ٹی او کا تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز کو نشیبی سڑکوں پر موجود رہنے کا حکم دیابارش کے دوران شہریوں کو محتاط ہو کر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت دی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق شدید بارش کے دوران بھی ٹریفک وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں،خدمت کے جذبہ اور موسموں کی شدت کی پرواہ کئے بغیر ٹریفک پولیس سڑکوں پر شہریوں کی مدد و راہنمائی کیلئے موجود ھیڈویڑنل افسران کی سپرویڑن میں تمام ڈی ایس پی صاحبان اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں، گے، بارش کے دوران سپیڈ لمٹ اور گاڑیوں کے درمیانی فاصلے کا۔خصوصی خیال رکھیں۔موسم کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔بارش کے دوران انڈرپاسسز کے نیچے موٹرسائیکلوں کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رھیتمام ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ اور الائیڈ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات دیں کسی بھی قسم کی راہنمائی کیلئے شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔