وارڈن شہریوں کی مدد کیلئے بھی ہر لمحہ تیار : ڈاکٹر اطہر

کسی بھی قسم کی راہنمائی کیلئے شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں:سی ٹی او 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاھورنے بارش کے دوران شہر کی مختلف شاہراھوں کا دورہ ڈیوٹی کا جائزہ لیابارش کے دوران شہریوں کی مدد کو اولین ترجیح دیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈاکٹر اطہر وحید نیشہر کی مختلف شاہراھوں کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا وارڈنز کو بارش کے دوران بہترین ڈیوٹی اور شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی سی ٹی او لاھور نے شملہ پہاڑی مصری شاہ میکلوڈ روڈ ریلوے اسٹیشن جیل روڈ  اور فیروز پور روڈ کی مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق شہر بھر میں2 ایس ایس پیز4 ڈویڑنل ایس پیز 16 ڈی ایس پیز اور ایک ہزار کے قریب ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پر مامور ھیں ٹریفک پولیس لاھور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد کیلئے بھی ہر لمحہ تیار ھے۔تمام سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ھے شہری کسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں ٹریفک پولیس کے تمام لفٹرز اور بریک ڈا ئونز شہریوں کی مدد کیلئے نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں۔ڈویڑنل افسران کی سپرویڑن میں تمام ڈی ایس پی صاحبان اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں، گے، تمام ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ اور الائیڈ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات دیں کسی بھی قسم کی راہنمائی کیلئے شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں