1500 فوجی اہلکاروں کو منی سوٹا میں تعیناتی کیلئے تیار رہنے کا حکم

 خاتون کے قتل کے بعد شروع مظاہروں کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے 1500 فوجی اہلکاروں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے خاتون کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔غیرملکی  خبر  رساں ادارے کے مطابق مظاہروں کو دبانے کیلئے صدر ٹرمپ انسٹرکشن ایکٹ استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ریاستی حکام احتجاج روکنے میں ناکام رہے تو امریکی صدر کے پاس ریاست منی سوٹا میں فوج کو تعینات کرنے کا آپشن موجود ہے۔