پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ پروگرام فیز تھری کا آغاز

ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرز سے فیلوشپ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں
لاہور(خصوصی رپورٹ)جدید تحقیقی تجربہ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا۔ پی ایچ ڈی سکالرز سے فیلوشپ کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔پروگرام کے تحت امیدوار کو معروف ماہرین کے ساتھ کام کرنے اور جدید منصوبوں میں تعاون کرنے کا موقع ملے گا۔پروگرام کے تحت تحقیق، تحریر اور تعاون کی مہارتوں کو بڑھایا جاتا ہے۔فیلوشپ پروگرام تعلیمی اور پیشہ ورانہ کمیونٹی میں روابط قائم کرتا ہے۔درخواست گزار کیلئے لازم ہے کہ اس نے پہلے سے فیلوشپ حاصل نہ کر رکھی ہو،درخواستیں آن لائن وصول کی جائینگی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔