پی ایچ ڈی سکالرز کو بیرون ملک ریسرچ فیلوشپ فراہمی کا فیصلہ

لاہور( کرائم رپورٹر)پی ایچ ڈی سکالرز کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور غیر ملکی اداروں سے روابط کو فروغ دینے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی سکالرز کو بیرون ملک ریسرچ فیلوشپ فراہم کرے گی،سکالرز کو انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے تحت فیلوشپ فراہم کی جائے گی جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔کل وقتی پی ایچ ڈی سکالرز فیلوشپ کیلئے اہل ہونگے،پروگرام میں اندراج کے کم از کم 18 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 3 سال والے امیدوار اہل ہونگے۔امیدوار کیلئے کم از کم 18 کریڈٹ آورز کا کورس ورک ہونا ضروری ہے۔ایچ ای سی درخواستوں کی وصولی 30 مارچ تک کرے گا۔