ایل ڈی اے کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو 70کروڑ کے لئے سمری بھیجنے کافیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ)ٹولنٹن مارکیٹ کے فیز ون کی تکمیل کے بعد ایل ڈی اے نے فیز ٹو کے حوالے سے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں،لیکن مالی سال 2025،26 کے بجٹ میں فیز ٹو کے لیے کوئی مختص فنڈز شامل نہیں تھے۔ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سلاٹر ہا ئوس، ڈرین کورنگ اور دیگر جدید اصلاحات کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد کی درخواست کی جائے گی۔سمری کے مطابق فیز ٹو میں سلاٹر ہا ئوس کی تعمیر، واسا کے زیر انتظام موجودہ ڈرین کو کور کرنا، بیک سائیڈ ایریا کی مکمل ترقی اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی۔مارکیٹ کو جدید خطوط پر مزید اپ گریڈ کیا جائے گا، خاص طور پر صفائی، نکاسی آب اور ماحولیاتی معیار بہتر بنانے کے لیے اب یہ سارا منصوبہ وزیراعلیٰ کی صوابدیدی فنڈز کی منظوری پر منحصر ہے، جو کہ فیز ٹو کے آغاز کے لیے ضروری ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ کا فیز ون مکمل کرکے دکانوں کا ڈیزائن یونیفارم، ٹف ٹائل اور گندگی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے