سنگل ،تھری فیز خراب میٹرزتبدیلی کیلئے بھی ایم اینڈ ٹی رپورٹ لازمی قرار

لاہور(کرائم رپورٹر )انڈسٹریل میٹرز کے بعد سنگل اور تھری فیز خراب میٹرز تبدیلی کیلئے بھی ایم اینڈ ٹی رپورٹ لازمی قرار، لیسکو نے خراب میٹرز تبدیلی کیلئے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا۔میٹرز تبدیل کرانیوالے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا۔انتظامیہ نیفیلڈ افسروں کو خراب میٹرز پر ڈیفیکٹو کوڈ لگانے سے بھی روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میٹر جلنے اور خراب ہونے پرپہلے ایم اینڈ ٹی ٹیم موقع پر چیک کرے گی جوشعبہ آپریشنز کو رپورٹ کرے گی جسکے بعد بل پر ڈیفیکٹو کوڈ لگے گا،بلوں پر ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کے بعد میٹر تبدیلی کا عمل شروع ہوگا۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران خراب میٹر پر صارف کو ایوریج بل ڈالا جائیگا۔صارفین کا کہنا ہے کہ لیسکو میں نیا کنکشن اور میٹر تبدیل کرانا عذاب بن گیا،لیسکو بورڈ اس پر توجہ نہیں دے رہا۔