غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق واقعہ پیر کی صبح غزہ سٹی کے قریب جبالیہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں حماس کے تین مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں گھس کر کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق حملے کا نشانہ اسرائیلی فوج کی 401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52ویں بٹالین تھی۔ کارروائی کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزاحمت کاروں نے سب سے پہلے ایک اسرائیلی ٹینک پر فائرنگ کی اور اس کے بعد دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں چاروں فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم اس واقعے نے غزہ میں جاری لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے جانی نقصان میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔