غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جاری جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 آج تیسری روز بھی بیت حنون میں ہونے والی شدید لڑائی کے دوران مزید پانچ اسرائیلی فوجی مارے گئے، جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ان میں تین فوجی، جن کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں، فرسٹ سارجنٹ ماتیاہو یاکو پریل، کینیو کاسا، اور نیوو فشر شامل ہیں، جو 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 46 ویں بٹالین کا حصہ تھے۔اس جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اس واقعے کے ساتھ گزشتہ ایک برس میں غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر چکی ہے۔علاوہ ازیں، حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں میں سے ایک کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے، جس سے 200 یرغمالیوں میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ صورتحال غزہ میں جاری کشیدگی اور تنازعات کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہے۔