اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں مارے گئے اسرائیلی فوجی کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔
بیان کے مطابق، ریڈ کراس کے ذریعے واپس کی گئی یرغمالی فوجی کی لاش کی شناخت 41 سالہ سارجنٹ میجر تَعل چائمی کے طور پر کی گئی ہے۔تعل چائمی 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملے کے دوران غزہ میں ہلاک ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے 13ویں اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی تھی۔