عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر کے گرفتاری سے روکا

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر کے گرفتاری سے روکا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے 7 اکتوبر تک تحفظ فراہم کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی، اقدام قتل اور احتجاج کے مقدمات میں، جبکہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے مقدمہ میں ضمانت میں توسیع دی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔سماعت کے دوران، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج بھی سنایا نہیں گیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہو سکے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار اور دیگر علاقوں میں مقدمات درج ہیں۔