انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کیسز سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت 23 جولائی تک بڑھا دی ہے۔
عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، اور بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی پر کارکنان کو اشتعال دلانے اور دیگر الزامات عائد ہیں، جن کے تحت ان کے خلاف تھانہ رمنا، ترنول، سیکرٹریٹ سمیت مختلف جگہوں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔