اسلام آباد عدالت کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک، ضمانت 25 نومبر تک توسیع

اسلام آباد عدالت کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک، ضمانت 25 نومبر تک توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت 25 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا، جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر پابندی عائد کردی اور حکم دیا کہ وہ یا تو عدالت میں پیش ہوں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں۔ عدالت نے 25 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے، آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدام قتل، جعلی رسیدیں اور دیگر مقدمات درج ہیں۔ اسی طرح، بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔ عدالت کا فیصلہ ان مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔