عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، جس میں عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ عدالت نے تمام مقدمات میں گرفتاری سے روک دیتے ہوئے 28 اکتوبر تک ضمانت کی توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو یا تو عدالت میں پیش ہونے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ جج افضل مجوکا نے اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت بھی دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدیں اور دیگر مقدمات درج ہیں۔اس فیصلے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری طور پر کسی بھی گرفتاری سے تحفظ حاصل ہو گیا ہے اور مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔