قازقستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی این پی )قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو، تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات  شیڈول ہے جب کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے