بحرین کے وزیر داخلہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر  3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر بحرین کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا۔ اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بحرین کے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی