اسلام آباد(آن لائن)چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرنے کے لیے پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں