ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ18فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

وزیرداخلہ کا پراجیکٹ کا دورہ، تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا،ملبے کو فوری ہٹانے کا حکم  
  اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آبا د میں ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کو 100فیصد 18فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کو 100فیصد 18فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام کام خصوصاً رابطہ سڑکیں اور ہارٹیکلچر کو جلد مکمل کیا جائے۔محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام میں مصروف مزدوروں سے ملاقات بھی کی ،محسن نقوی نے مزدوروں کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کے اطراف ملبے کو فوری طور پر ہٹانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ پراجیکٹ کے بیوٹیفیکشن ورک میں کوتاہی برداشت نہیں، فلائی اوور کے نیچے رابطہ سڑکوں پر کام تیز کیا جائے۔