اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں پہلی مرتبہ بدھ مت کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر لوک ورثہ میں قائم کیا جائے گا۔ یہ تاریخی اقدام بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر پاکستان کی کثیرالثقافتی شناخت اور عالمی سیاحوں کے لیے خیر مقدمی رویے کا مظہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بدھ مت کے پیروکار بھی ہمارے ملک آئیں اور یہاں کے مقدس مقامات کا دورہ کریں۔