چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق علاقہ گیارہ موڑ سے بتایا جا رہا ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا یا شخص خود ٹرین کی زد میں آیا۔ ورثاء میت اپنے ہمراہ لے کر آبائی گا ئوں روانہ ہوگئے۔