لاہور آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 201 ریکارڈ

لاہور(آئی این پی ) لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 6ویں نمبر پر آگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 201 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سی آر پی آفس میں فضائی آلودگی کی شرح 251 ریکارڈ کی گئی، جبکہ علامہ اقبال ٹان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 228 ریکارڈ ہوا۔ برکی روڈ اور پیراگون میں ایئر کوالٹی انڈیکس 219 جبکہ اے آر سی میں 194 ریکارڈ کیا گیا