بحرین کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات‘دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پراظہار اطمینان، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ
اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں‘ معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیو آر کوڈ کا نفاذ لائق تحسین ہے:وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ملاقات کی۔ وہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔وزیراعظم نے بحرینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور بحرین کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور عوامی روابط پر قائم ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے بحرین کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے بحرین کے عزم کا بھی اعادہ کیا‘دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ پر پیشرف جائزہ اجلاس ہوا ۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت قومی سطح کا مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولیات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، وفاقی وزارتوں کی ذمہ داریاں کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کی مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہمی حکومتی نظام کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا مقصد درحقیقت قومی سطح پر شہریوں کے لیے موثر اور باسہولت خدمات کو یقینی بنانا ہے، قومی سطح پر تمام شعبوں اور حکومتی اداروں کے کارآمد ڈیٹا کی ایک جگہ فراہمی ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے، مستحق طبقے کے لیے فیول سبسڈی سکیم پر کامیاب عمل درامد میں اداروں کے مابین اعداد و شمار کی شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستانکی تاریخشہباز شریف نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی اور متعلقہ اعداد و شمار کی ڈیجیٹائزیشن دراصل کرپشن اور ادارہ جاتی بدنظمی کے سد باب کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے،