پاکستان اور امارات کے تعلقات غیر متزلزل باہمی اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں:شہبازشریف

 خطے اور دنیا میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پُرعزم رہیں گے:یواے ای کے قومی دن پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور غیر متزلزل باہمی اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے مبارک موقع پر دلی مبارکباد پیش کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔یواے ای کے قومی دن پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور غیر متزلزل باہمی اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔یہ بنیادیں عظیم رہبر، مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، اور اُس وقت سے اب تک عزت مآب صدرِ امارات اور حکمرانِ ابوظہبی شیخ محمد بن زاید آل نہیان، اور وزیراعظمِ امارات اور حکمرانِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں مستحکم طور پر جاری ہیں