امریکی مڈٹرم انتخابات سے پہلے ایران پر بڑا حملہ‘پینٹاگون نے تیاری کا حکم دیدیا

ایران سے متعلق تمام آپشنز صدر ٹرمپ کیلئے  دستیاب ہیں‘ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث مضبوط پوزیشن حاصل ہے:وائٹ ہائوس
 ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،امریکہ پر حملے ہوئے تو سخت ردعمل دیا جائیگا:ٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی فوج کو امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل  ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے  تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق   پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو ممکنہ کارروائیکیلئے  تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملوں کے وقت پر غور کر رہے   رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملوں میں ایران کے توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، جبکہ جوہری تنصیبات بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتی ہیں۔ امریکا میں مڈٹرم الیکشنز تین نومبر کو ہونا ہیں۔ پینٹاگون کاکہنا ہے کہ ایران سے متعلق فوجی آپشنز تیار کرکے صدر ٹرمپ کو پیش کرنا اس کا مشن ہے، ایران سے متعلق تمام آپشنز صدر ٹرمپ کیلئے  کسی بھی وقت دستیاب ہیں۔دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ایران کے خلاف جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی کیونکہ اس وقت پورا ایران تباہ ہوچکا ہے  اور تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی فوج بھی اب تباہ ہوچکی ہے۔  امریکا جلد ہی ایران سے نکل جائے گا اور تیل کی قیمتیں چٹان کی طرح گرنے والی ہیں  صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔